پشاور (کرائم رپورٹر) پشاورکے فیڈرل کانسٹیبلری(ایف سی) ہیڈکوارٹرزپر خودکش دھماکے میں نئی پیش رفت سامنے آگئی، ہلاک تینوں دہشت گردوں کی افغان شہریت ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے جبکہ 100سے زائد مشتبہ افراد سے تفتیش کی گئی ہے ،فتیشی اداروں نے ہلاک دہشت گردوں کے فنگرپرنٹس لیکر شناخت کیلئے نادرا کو ارسال کردیئے تھے،نادرا کی تینوں کی افغان شہریت کی حیثیت سے تصدیق،حملہ آوروں کی رحمان بابا قبرستان سے فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز تک آمد کی فوٹیج بھی حاصل،حملہ آوروں کے پاس کسی قسم کا موبائل فون نہیں تھا۔