• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد سے افغان شہریوں کا 70 رکنی گروپ جرمنی پہنچ گیا

اسلام اباد ( فاروق اقدس )واشنگٹن میں پیش انے والے دہشت گردی کے حالیہ واقعے کے بعد امریکا کی جانب سے افغان شہریوں کو امریکامیں داخلے کے عمل کو منجمد کرنے اور امریکامیں موجود بشمول شہریت اور گرین کارڈ رکھنے والے غیر ملکیوں کے خلاف سخت اقدامات کرنے کے فیصلے کے بعد افغان شہریوں کا دیگر ممالک پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب 70کے قریب افغان شہری جرمن وفاقی داخلہ پروگرام کے تحت برلن پہنچ گئے ہیں ۔ان میں وفاقی دارالحکومت اسلام اباد میں ٹھہرائے جانے والے افغان شہری بھی شامل ہیں جو بیرون ممالک جانے کے انتظار میں ہوٹلوں میں مختلف نوکریاں بھی کر رہے تھے اس وقت بھی کم و بیش 000 2 افغان شہری پاکستان کے مختلف حصوں میں جرمن پروگرام کے تحت جرمنی میں داخلے کے منتظر ہیں ذرائع کے مطابق یہ وہ لوگ ہیں جو افغانستان میں طالبان کے دوبارہ قبضے سے قبل وہاں مختلف اداروں میں کام کرتے تھے اور اب وہ طالبان کے اقتدار میں اپنی جان کو خطرہ محسوس کرتے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید