کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق صوبائی وزیرتعلیم اور لاء یونیورسٹی کے بانی جسٹس(ر) قاضی خالدعلی کے صاحبزادے ڈاکٹر قاضی محمد عاطف علی کو یونیورسٹی نارتھمیٹن نے جلسہ تقسیم اسناد میں پی ایچ ڈی قانون کی سند تفویض کردی ہے۔ انہوں نے امیگرینٹ کے مسائل اور ان کے حل کے لیے مقابلہ کا مقالہ 5 برس سال کی مدت میں مکمل کیا اور اس کاکامیابی سے دفاع کیا۔ ڈاکٹر قاضی محمدعاطف علی لندن میں وکالت کے شعبہ سے وابستہ ہیں انہوں نے ایل ایل ایم اور ایل ایل بی کی تعلیم بھی برطانوی یونیورسٹیز سے مکمل کی ۔ وہ ہائیکورٹ کے وکیل ہیں اس سے قبل قاضی خالد علی کے صاحبزادے قاضی محمدعذیر علی نے بیرسٹر کی تعلیم م کمل کی وہ بھی لندن میں وکالت کے پیشہ سے وابستہ ہیں۔