کراچی (اسد ابن حسن) ماحولیاتی تحفظات کے ادارے سندھ اینوائرنمینٹل پروٹیکشن ایجنسی (SEPA) سندھ نے پورے صوبے میں قائم ٹائر پائرولیسز پلانٹس پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ ان پلانٹس میں استعمال شدہ ٹائروں کو گرمی اور دباؤ کے بغیر آکسیجن کی غیر موجودگی میں جلایا جاتا ہے جس سے تیل، کاربن بلیک اسٹیل کی تاریں اور کاربن گیس تیار ہوتی ہے اور یہ ایک کیمیائی عمل ہے جس سے پرانے ٹائروں کو ری سائیکل کیا جاتا ہے۔ سندھ کابینہ نے پلانٹس پر پابندی لگانے کا حکم دیا تھا۔ اسی حکم کی تناظر میں سیپا نے تمام پلانٹس کو جاری کردہ نو ابجیکشن سرٹیفیکیٹ منسوخ کر دیے ہیں۔ پلانٹس مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ 30 یوم کے اندر اندر وہ اپنے پلانٹس بند کر دیں ورنہ کاروائی کی جائے گی۔