اسلام آباد ( رانا غلام قادر)قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج بروز پیر شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہا ؤس میں منعقد ہوگا۔ سپیکر ایاز صادق اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس کیلئے 12نکاتی ایجنڈا جاری کردیاگیا ہے۔ وقفہ سوالات کی کا روائی ہوگی۔ احمد سلیم صدیقی ودیگر ممبران کراچی میں اکتوبر2024سے وفاقی سروس ٹریبونل کے ریگو لر بنچ کی عدم تقرری سے متعلق توجہ دلاؤ نو ٹس پیش کریں گے۔وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی انٹر بورڈ زکو اآرڈی نیشن کمیشن تر میمی بل2025ایوان میں پیش کریں گے۔وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال عموی شماریات تنظیم نو تر میمی بل2025ایوان میں پیش کریں گے۔وزیر داخلہ محسن نقوی سینٹ سے منظور شدہ وفاقی پراسیکیونش سروس تر میمی بل2025 منظوری کیلئے پیش کر یں گے۔ وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ قومی کمیشن برائے انسانی حقوق تر میمی بل 2025منظوری کیلئے پیش کریں گے۔ قائمہ کمیٹی اس بل کی منظوری دے چکی ہے۔عالیہ کامردان ودیگر ارکان ملک بھر بالخصوص بلوچستان میں قومی شاہرات کی خستہ حالی کے بارے میں توجہ دلاؤ نو ٹس پیش کریں گے۔ ممبران پوائنٹ اآف اآرڈرز پر بھی اظہارخیال کریں گے۔