• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرو، کشتیاں ڈوبنے سے 12 افراد ہلاک، 20 سے زائد افراد لاپتہ

--فوٹو: بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا
--فوٹو: بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

پیرو میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کشتیاں ڈوبنے سے کم از کم 12 افراد ہلاک اور 20 سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے۔

حکام کے مطابق ایمازون کے علاقے میں دریائے یوکیالی کی بندرگاہ پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 2 کشتیاں ٹکرائیں۔

مقامی ہیلتھ ایجنسی کا بتانا ہے کہ حادثے کے بعد علاقے میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش جاری ہے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق حادثے کی شکار ایک کشتی میں تقریباً 50 مسافر سوار تھے جبکہ دوسری کشتی میں کوئی مسافر سوار نہیں تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید