کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں نیپا فلائی اوور کے قریب مین ہول میں گر کر تین سالہ ابراہیم کی ہلاکت سے متعلق مئیر کراچی ،ٹاؤن چیئرمین ،ایم ڈی واٹر کارپوریشن اور بی آر ٹی ریڈ لائن کے کنٹریکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ایک اور درخواست دائر کردی گئی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نامزد ملزمان کے خلاف قتل بالسبب کا مقدمہ درج کیا جائے اور معاملے کی تحقیقات کے لیے ایس پی رینک کے افسر کو مقرر کیا جائے ،درخواست میں نشاندہی کی گئی ہے کہ ایدھی فاؤنڈیشن کی رپورٹ کے مطابق رواں سال 23 شہری گٹر میں گر کرجاں بحق ہوچکے ہیں۔