کراچی(اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ خلیفہ اول سیدنا صدیق اکبر حق وصداقت کی پہچان اور دین اسلام کے تحفظ کے عظیم سپہ سالار تھے، یوم صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے سلسلے میں پاکستان سنی تحریک 13تا 23دسمبر عشرہ تاجدار صداقت منا ئے گی ، حکمران خلفاء راشدین کا طرز حکمرانی اپنالیں تو تمام مسائل سے نجات مل جائیگی۔