کراچی (پ ر) علامہ صادق عباس عابدی نے کہا ہے کہ اقوام عالم کی ترقی اور پر امن معاشرے کے قیام میں دہشت گردی بڑی رکاوٹ ہے جس کے خلاف تمام ممالک اور اقوام کے رہنماؤں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ایک پرامن دنیا اور انسانی معاشرے کا قیام ممکن ہوسکے،انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کا مردانہ وار مقابلہ کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی مذہب دہشت گردی کی حمایت نہیں کرتا یہ انسان دشمن اور شیطانی نا پاک کوششوں کی تکمیل ہے۔