کراچی (سٹاف رپورٹر)لانڈھی ساڑھے پانچ نمبر گرلز کالج کے قریب مبینہ طور پر زہریلی چیز پینے سے ناساز حالت میں ملنے والا شہری اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا ، متوفی کی شناخت 52 سالہ مستقیم کے نام سے ہوئی ہے ،پولیس نے بتایا کہ متوفی کا آبائی تعلق رحیم یار خان سے تھا ۔