کراچی( پ ر) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے رہنما پیر قاری عبد المنان انور نقشبندی،مفتی عابد،مفتی عبد السلام شامزئی اور دیگر نے کہا ہے کہ سالوں سے کھدا ہوا یونیورسٹی روڈ حادثات و اموات کی آماجگاہ بنا ہوا ہے جو صوبائی اور نام نہاد مقامی حکومت کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے،انہوں نے کہا کہ مین ہول میں گر کر معصوم بچے کی ہلاکت کادل خراش واقعہ اٹھارہ سالہ بدترین بدعنوان متعصب طرزِ حکمرانی کا شاخسانہ ہے۔