کراچی(اسٹاف رپورٹر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے حکومت کے مجوزہ بل "انٹرنیشنل سینٹر فار سائنس بل2024/2025" کو تعلیم دشمن قرار دیکر یکسر مسترد کرتی ہے، اور حکومت سندھ سے مطالبہ کرتی ہے کہ آئی سی سی بی ایس ڈگری ایوارڈنگ بل واپس لیا جائے اور تمام اسٹیک ہولڈر سے مشاورت کرکے ادارے کی بہتری کے لیے اقدامات کیئے جائیں، اربابِ اختیار سے یہ بھی مطالبہ کیا جاتا ہے کہ 2020 میں آئی سی سی بی اس کی طالبہ نادیہ اشرف کی خودکشی کیس پر دوبارہ ایک شفاف تفتیش کے لیے جوڈیشنل کمیشن قائم کیا جائے، ان خیالات کا اظہار آئی ایس او جامعہ کراچی یونٹ کے صدر اظہر حسین نے اپنے دیگر تنظیمی ساتھیوں کے ہمراہ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے مرکزی دروازے پر منعقد ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔