کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) محمود آباد تین نمبر میں واقع عمارت کی تیسری منزل سے پر اسرار طور پر گر کر 17 سالہ عالیہ دختر کاشف عزیز جا ں بحق ہو گئی جس کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس کے مطابق متوفیہ کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا اور ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ وہ چھت پر کھڑی تھی کہ حادثاتی طور پر نیچے گر گئی۔