کراچی(اسٹاف رپورٹر) یونیورسٹی روڈ پر نیپا کے قریب عزیز بھٹی پارک کے سامنے گٹر لائن ابلنےسے سڑک بند ہو گئی نیپا سےپل کے نیچےاردو یونیورسٹی جانے والی سڑک پر ان دنوں کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی کے فور منصوبے کے لئے96 انچ قطر کی لائن بچھانے کا کام کر رہی ہے۔نیپا سے یو ٹرن اور سردار علی صابری روڈ جانے کے لئے پل کے نیچے سڑک کھلی ہوئی تھی اسے منگل کو اچانک بند کر دیا گیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہےکہ متبادل راستے کا بندو بست کئے بغیر سڑک کو بند کیا گیا ہے جبکہ سیورج بھی سڑکوں پر بھر گیا ہے جس سے سارا دن شہریوں کو گزرنے میں پریشانی رہی ۔واضح رہے نالے میں بچہ گرنے کا واقعہ بھی قریب ہی ہوا تھا۔