کراچی(اسٹاف رپورٹر)حضرت فاطمہؑ کی حیاتِ مبارکہ خواتین و مرد مؤمنین کے لیے کامل نمونہ، ان کی تعلیمات پر عمل ہماری دینی و سماجی اصلاح کی ضمانت ہے،ان خیالات کا اظہار مولانا سجاد علی عابدی نے محفلِ شاہ، خراسان میں منعقد دعا کمیٹی صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار مرکزی اجتماعی دعائے توسل سے خطاب میں کیا، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم رہنما ناصر الحسینی سمیت دیگر عمائدین کی بڑی تعداد موجود تھی،تقریب میں تلاوت دعاء مولانا زاہد حسین ہاشمی نے کروائی ، سلام عقیدت سید ناصر آغا اور منصور حسین وارث نے پیش کیا ۔