کراچی ( اسٹاف رپورٹر. ) کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت ان کے دفترِ میں ٹریفک مسائل کے حل اور ٹریفک روانی متاثر کر نے والی رکاوٹوں کو دور کر نے کے اقدامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا کہ ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل پر قابو پانے کے لئے تمام متعلقہ اداروں کو مربوط کو کو ششیں کرنے کی ضرورت ہے، ٹریفک مینجمنٹ اصولوں اور ٹریفک قوانین پر موثر عملدرآمد کر نے کے لئے متعلقہ ادارے مر بوط اور موثر کردار ادا کریں ، ڈی آئی جی ٹریفک پیرمحمد شاہ نے اجلاس کو بتایا کہ سڑکوں پر ٹریفک مسائل کا سبب بننے والی غیر قانونی پارکنگ کے ای چالان کئے جائینگے اس سلسل، میں ٹریفک پولیس نے جامع منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے، اجلاس میں ٹریفک کے لیے رکاوٹ بننے والی سڑکوں پر غیر قانونی پارکنگ کی روک تھام کے لئے مختلف اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔