کراچی( اسٹاف رپورٹر ) مائی کلاچی روڈ این ایل سی کٹ کے قریب فائرنگ سے 35 سالہ زبیر ولد فیض اللہ زخمی ہوگیا ، پولیس کے مطابق واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے پیش آیا ، گلستان جوہر بھٹائی آباد شادی خان چوک کے قریب فائرنگ سے 25 سالہ فرید خان ولد آزاد خان زخمی ہوگیا ،پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے، طارق روڈ ڈولمین مال کے قریب اپنی ہی پستول سے اتفاقیہ طور پر گولی لگنے سے 24 سالہ شہزور زہری ولد نعمت اللہ زہری زخمی ہوگیا۔