• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

23لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد ، 8 افراد گرفتار

اسلام آباد ( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار ) انسداد منشیات فورس نے 23لاکھ روپے سے زائد مالیت کی26.13 کلوگرام منشیات برآمد کر کے 8 افراد گرفتار کر لیا ہے ۔ایئرپورٹ روڈ کوئٹہ میں یونیورسٹی کے قریب موٹر سائیکل سوار 2ملزمان کے قبضے سے 3کلوگرام چرس اور 1کلوگرام آئس ،سیالکوٹ ائیر پورٹ پر شارجہ جانیوالے مسافر کے جوتوں سے 1.16کلوگرام آئس، آرسی ڈی روڈ حب پر فیکٹری کے قریب گاڑی سے 18کلوگرام چرس ، بھکر روڈ ڈی آئی خان پر ملزم سے 2.4 کلوگرام چرس ، سنگجانی ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 500گرام افیون ، پیر ودھائی اسلام آباد میں فیکٹری کے قریب 71 گرام وزنی ٹوٹل 105 ممنوعہ گولیاں برآمد کر لی ہیں۔ کاروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید