راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی افشاں اعجاز صوفی نے 14 سالہ لڑکے سے زیادتی کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا، ملزم دانش علی نے میرے تیرہ سالہ بیٹے فیاض کو 14 اگست کے دن ورغلا کر ایک مارکیٹ کی چھت پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ دوران سماعت ملزم کے وکیل سید تقی حسنین کاظمی کا کہنا تھا کہ میرے موکل کی مدعی مقدمہ کے ساتھ کاروباری چپقلش کے باعث ناراضگی چل رہی تھی جس کی وجہ سے جھوٹا مقدمہ درج کروایا گیا۔