راولپنڈی(جنگ نیوز)نجی ایجوکیشناکیڈمی پروآ کے زیرِ اہتمام ہونے والے ٹیلنٹڈ سٹوڈنٹس ٹیسٹ کا نتیجہ باقاعدہ طور پر جاری کر دیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز گروپ B کے طالبعلم ایم۔ ابراہیم نے اپنے نام کیا۔ گروپ A میں ایم۔ سعد (نایویلہ) نے پہلی، ابو حریرہ نے دوسری اور ایم۔ اسد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ گروپ B میں پہلی پوزیشن ایم۔ ابراہیم نے، دوسری ایم۔ سعد نے جبکہ تیسری پوزیشن مشترکہ طور پر ایم۔ دانیال اور ایم۔ طارق نے حاصل کی۔ اسی طرح گروپ C میں پہلی پوزیشن عشبہ ریاض، دوسری ملک مبین اور تیسری ایم۔ ہارون کے حصے میں آئی۔ اکیڈمی پروآ کے ذمہ داران عبدالتواب، رفیق آکاش، نزاکت اللہ اور سمیع اللہ لاشاری نے نتائج کے اعلان کے موقع پر کامیاب ہونے والے تمام طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔