راولپنڈی (جنگ نیوز) پرانی گوالمنڈی راولپنڈی میں پانی کی شدید قلت کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ کمہار گلی،کترانی گلی اور نمکو گلی کے رہائشی پانی کی شدید قلت کے باعث اذیت کا شکار ہو گئے۔مقامی بور پر لمبی لمبی قطاروں کے باعث پانی بھرنے کے دوران لوگ آپس میں جھگڑتے بھی رہے۔ انہوں نے اسٹیشن کمانڈر اور کینٹ بورڈ راولپنڈی حکام سے اپیل کی کہ پانی کی سپلائی فوری بحال کی جائے۔