راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) بس کو پتھر مارنے کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا، پولیس کے مطابق تھانہ وارث خان کے علاقے میں بس کوپتھر مارنے کاواقعہ پیش آیا ایک ملزم کو پولیس نے موقع سے حراست میں لے لیا،پولیس کاکہنا ہے کہ بظاہر مذکورہ شخص کا ذہنی توازن درست نہیں۔