اسلام آباد ( نیو ز رپورٹر) صوبہ ہزارہ تحریک کے مرکزی کوآرڈینیٹر پروفیسر سجاد قمر نےکے پی کے کے وزیر ریونیو اور ہزارہ صوبہ تحریک کے رہنما ء نذیر عباسی کو فون کیا۔ ہزارہ صوبہ کی قرارداد تیسری مرتبہ کے پی کے اسمبلی سے پاس کرانے پر چیئرمین تحریک سردار محمد یوسف اور سپریم کونسل کی طرف سے شکریہ ادا کیا۔ پروفیسر سجاد قمر نے صوبائی وزیر نذیر عباسی کو کہا کہ وہ اس تحریک کے اولین رہنماؤں میں سے ہیں اور ساتھ مل کر تحریک چلائی، اور اس تحریک میں تمام سیاسی جماعتیں شامل ہیں اور ہمارا مطالبہ متفقہ ہے۔