راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)کوہ نورملزکے قریب راہ زن کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا،ذرائع کے مطابق چشتی آباد کوہ نورملز کے قریب پشاورروڈ پر واردات کے دوران مزاحمت پر 20سالہ آفتاب کوپاؤں پرگولی مارکرزخمی کردیاگیا،زخمی نوجوان کو ریسکیو 1122کے عملے نے ابتدائی طبی امداکی فراہمی کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔