راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی ریجن کے 6سینئر پولیس افسروں کے تقرروتبادلے کردئیے گئے ،ایس ایس پی آپریشنزراولپنڈی کاشف ذوالفقار کو ڈی پی اوچکوال ، ان کے پیش رواحمد محی الدین کو اے آئی جی کمپلینٹس سینٹرل پولیس آفس لاہور،ایس ایس پی انوسٹی گیشن راولپنڈی محمدرضا تنویر کوڈی پی او مری ،ان کے پیش روعاصم امین اعوان کو ایس ایس پی انوسٹی گیشن سی ٹی ڈی پنجاب ،ایس ایس پی آرآئی بی ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کو سی پی او گوجرانوالہ ،ایس پی آپریشنز جہلم کامران حمید کو ڈی پی اوحافظ آباد ،ڈی پی او راجن پور فاروق امجد کوایس پی آپریشنزجہلم تعینات کردیاگیا۔