• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے زیر اہتمام بنک روڈ پر واک کا انعقاد

راولپنڈی( خبر نگار خصوصی) راولپنڈی کنٹو نمنٹ بورڈ کے زیر اہتمام ہفتہ صفا ئی مہم کے حو الہ سے بینک روڈپر گزشتہ روز واک کا انعقاد کیاگیا جس کی قیادت ڈپٹی سی ای او ناصرکمال نے کی، تمام وارڈ کے سینٹری انسپکٹر ز، سینٹری سپر وا ئزر اور عملہ صفا ئی کے علا وہ تاجران اور عوا م النا س کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اس مو قع پر کینٹ کے رہا ئشیوں نے بھر پور تعاون کا عزم کیا، واک کا مقصد عوام میں صفائی کی اہمیت اجاگر کرنا اور کینٹ کو صاف رکھنے کے حوالے سے شعور بیدار کرنا تھا۔شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

اسلام آباد سے مزید