راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 9موٹرسائیکلوں ایک رکشے ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ، تھانہ نصیرآباد کے علاقہ میں عثمانیہ مسجدکے قریب اسلحہ کی نوک پر شہری سے موبائل اور 15سوروپے ،تھانہ چک لالہ کے علاقہ فیصل ٹاؤن میں کورئیر کمپنی کے رائیڈر محمد صدیق سے دو موٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پر 34ہزار380روپے چھین کر لے گئے ،کمیٹی چوک میں پی ٹی سی ایل کےسسٹم سے8 آٹھ بیٹریاں ،ڈھوک گجراں میں محمد عرفان کے گھر سے تالے توڑ کر 5ہزارروپےاورسونا مالیتی 12لاکھ روپے، شوکت سٹریٹ میں نگاہ حسین کے گھر کی چھت سے سامان مالیتی7ہزارروپے ،لالہ زار میں راجہ عشرت نواز کے گھر سے تالے توڑ کر 3لاکھ روپے اور سونا مالیتی10لاکھ روپے ،گلزار قائد میں عاصم علی کے گھر سے ایک لاکھ روپے ،واہ کینٹ میں نصیرحسین کے گھرسے تین عدد پنکھے چھت والے چوری کرلئے گئے ۔ ادھروفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ، نقب زنی اور چور ی کی8 وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاوہ دو کاریں ،4 موٹر سائیکل چوری ،ایک موٹر سائیکل، موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی۔