راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ڈمپر کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، تھانہ ٹیکسلاکو نعیم خان نے بتایاکہ میں اورمیرا چچازاد ابراہیم خان اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر مارکیٹ میں اپنی دکان سے گھر جانے کیلئے نکلے ہم یوٹرن پر پہنچے اور ٹیکسلا چوک کی جانب مڑنے لگے تو اچانک ایک ڈمپر تیزرفتاری سے آیا اور اور مذکورہ ڈمپر ڈرائیور نے ہمارے موٹر سائیکل پر گاڑی چڑھا دی۔ ابراہیم خان کا دھڑ کچلا گیا اور دیگر بھی شدید چوٹیں آئیں اورہسپتال جاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔