راولپنڈی(جنگ نیوز)راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے نواز شریف کارڈیالوجی سینٹر (NSCC)، ساملی مری میں پہلی اینجیو پلاسٹی کامیابی سے انجام دے دی۔ راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (RIC) نے 01-12-2025 کو مری کے رہائشی مریض پر نواز شریف کارڈیالوجی سینٹر (NSCC)، ساملی مری میں پہلی اینجیو پلاسٹی کرتے ہوئے اسٹنٹ کامیابی سے لگا دیے۔