• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ، 15لائسنسنگ سینٹر زمیں ڈرائیونگ لائسنس کا اجراشروع

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے 15لائسنسنگ سینٹر زمیں ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء کیاجارہاہے ترجمان سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق شہریوں کی سہولت کیلئے راولپنڈی ٹریفک پولیس کے15ائسنسنگ سینٹرز میں لائسنسنگ سروسز کی فراہمی کا عمل جاری ہے ضلع کے6مقامات پر ڈرائیونگ ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں جبکہ ٹریفک ہیڈ کوارٹر میں 24گھنٹے لائسنسنگ سروسز کی فراہمی بھی جاری ہے، دور دراز سے تعلق رکھنے والے شہریوںکو موبائل پولیس لائسنسنگ وین کے ذریعے بھی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ، اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کا کہنا ہے کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس موٹر سائیکل و گاڑی چلانا قانوناً جرم ہے۔ راولپنڈی ٹریفک پولیس پاکستان کے ہر شہری کو صرف اصلی شناختی کارڈ کے ذریعے لائسنسنگ سہولیات فراہم کر رہی ہے جبکہ موٹر سائیکلسٹ کوبغیر کسی انتظار کے ایک ہی دن میں ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا جا رہا ہے، شہری ڈلیمز آن لائن پورٹل سے بھی شہری لائسنسنگ سہولیات سے استفادہ کر رہے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید