کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑ نے کہا ہے کہ ژوب بائی پاس کی تعمیر کا ٹینڈر ہوچکا ہے تین بار سروے بھی کیا گیا آخری سروے کے بعد کام شروع ہونا تھا مگر تاحال تعمیر کا آغاز نہ ہونا انتہائی افسوسناک ہے یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں ژوب کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کہی انہوں نے کہا کہ ساڑھے دس کلومیٹر طویل بائی پاس کا منصوبہ اس لئے بنایا گیا تھا کہ بھاری ٹریفک شہر میں داخل ہوئے بغیر آسانی سے گزر سکے لیکن بدقسمتی سے ژوب میں ایک مخصوص مافیا نے عوامی مفاد کے اس اہم منصوبے کو یرغمال بنا رکھا ہے نہ خود شہر کی بہتری کے لیے کوئی قدم اٹھاتے ہیں اور نہ ہی کسی کو کام کرنے دیتے ہیں ٹینڈر اور سروے مکمل ہونے کے باوجود مختلف بے بنیاد اعتراضات اور دباو کے ذریعے بائی پاس کی تعمیر کو روکنا عوامی دشمنی کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ ژوب کے عوام مزید تاخیر کے متحمل نہیں ہوسکتے جماعت اسلامی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر فورم پر ژوب بائی پاس کی فوری تعمیر کے لئے کردار ادا کریں گے۔