کراچی (نیوز ڈیسک) برطانیہ کی جامعات نے پاکستانی و بنگلہ دیشی طلبہ کی بھرتی محدود کر دی۔ ہوم آفس کے سخت امیگریشن قوانین، کئی جامعات نے نئی درخواستیں معطل کر دیں، حکومت کا مقصد مائیگریشن میں کمی، جنوبی ایشیائی طلبہ سب سے زیادہ متاثر، خاندان ساتھ لانے پر سختیاں، جامعات کو آمدنی کمی اور عالمی ساکھ متاثر ہونیکا خدشہ ہے۔ فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی کئی جامعات نے ہوم آفس کے سخت نئے امیگریشن قوانین کے بعد بنگلہ دیش اور پاکستان کے طلبہ کی نئی درخواستیں عارضی طور پر روک دی ہیں۔