• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرفان صدیقی کی خالی سینیٹ نشست پر عابد شیرعلی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ

فیصل آباد (شہباز احمد ) سینیٹر عرفان صدیقی مرحوم کی وفات سے خالی ہونے والی سینٹ کی نشست کیلئے مسلم لیگ ( ن) نے فیصل آباد کے سابق رکن اسمبلی عابد شیر علی کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں پارٹی کی ایک اعلی سطحی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ عرفا ن صدیقی مرحوم کے بیٹے کو پارٹی دیا جائے لیکن ان کے بارے میں معلوم ہوا کہ وہ پنجاب بورڈ آف انویسٹ منٹ میں سرکاری ملازم ہونے کے ناطے سینٹ کے رکن بننے کی اہلیت نہیں رکھتے ، امیدواروں کی فہرست میں فیصل آباد کے چوہدری عابد شیر کا نام بھی شامل تھا اس سلسلہ میں جب میاں نواز شریف نے میٹنگ کے شرکاء میں شامل وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ سے ان کی رائے پوچھی تو انہوں نے عابد شیر علی کے نام کی تائید اور سفارش کی جس پر عابد شیر علی کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید