اسلام آباد (ساجد چوہدری )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس میں پاکستان میں آلودگی سے سالانہ اڑھائی لاکھ سے زائد افراد جاں بحق ہونے کا انکشاف کیا گیا ۔ قائمہ کمیٹی کا وزارت موسمیاتی تبدیلی اور پاک ای پی اے کی غیرمعیاری آلودگی /ڈھائی لاکھ افراد جاں بحق اور نامکمل بریفنگ پر سخت اظہار برہمی،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس جمعرات کو چیئرپرسن سینیٹر شیری رحمان کی زیر صدارت ہوا۔