• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کلچرل فیسٹیول کا 35 واں روز خصوصی افراد کے نام

کراچی (ذیشان صدیقی/ اخترعلی اختر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں کامیابی سے جاری ”ورلڈ کلچرل فیسٹیول 2025“ کے 35ویں روز خصوصی افراد کے عالمی دن پر تقریب، تھیٹر ورکشاپ، بین الاقوامی فنکاروں کیساتھ اوپن مائیک سیشن، فلم اسکریننگ اور اٹلی کی جانب سے تھیٹریکل پرفارمنس کا انعقاد کیاگیا۔ فیسٹیول کے 35ویں روز کا آغاز خصوصی افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب "Celebrating Internation Day of "Persons with Disabilities" سے کیا گیا جس میں محکمہ بااختیاری معذور افراد کے سیکریٹری طواحہ احمد فاروقی ،صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، ایڈیشنل سیکریٹری اعتبار علی بُریرو سمیت ڈپٹی ڈائریکٹرSPDPA ڈاکٹر رتنا دیوان اورمحکمہ بااختیاری معذور افراد کراچی ریجنل کے ڈائریکٹر فرمان علی تنواری نے شرکت کی۔ تقریب میں شاندار میوزیکل پرفارمنس سے خصوصی بچوں کے چہرے خوشی سے کھل اُٹھے۔ بچوں نے ”جیوے جیوے پاکستان“، ” لال میری پت “ اور ” شکریہ پاکستان “ پر زبردست پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ مقررین نے اپنی گفتگو میں کہاکہ چیٹ جی پی ٹی کے استعمال سے بہت جلدی لوگ خود پر انحصار کرنے لگتے ہیں ، جتنا ٹائم ہمیں گانے بنانے میں لگتا ہے اے آئی وہ کام پانچ منٹ میں کردیتا ہے، کبھی کبھار اے آئی مدد کے لیے اچھا ہوتا ہے کیونکہ وہ بہت ذہین ہے۔ سری لنکا کی ہدایتکارہ Ruwanthie De Chickera کی جانب سے گروپ کے ہمراہ تھیٹر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں بین الاقوامی فنکاروں سمیت آرٹس کونسل تھیٹر اکیڈمی کے طلباءنے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تربیتی ورکشاپ میں سری لنکن فنکارہ نے طلباءکو جدید اداکاری کے گُر سکھائے۔ فلم اسکریننگ میں ”عمر و عیار“ دکھائی گئی جس کے ہدایت کار اظفر جعفری اور جبکہ عاطف صدیقی منصف تھے، فیسٹیول کے 35ویں روز کا اختتام اٹلی کی جانب سے پیش کردہ تھیٹریکل پرفارمنس ”THE ACTING CLASS“ شائقین کی توجہ کا مرکز رہی، جس کی مصنفہ Marta Fumagalliجبکہ ہدایتکار Francesca Bizzarriاور Goffredo Puccettiتھے ، تھیٹر میں ایک پرجوش طالب علم اطالوی اداکاری کا سبق لینے پہنچتا ہے مگر زبان کی رکاوٹ سارا منصوبہ بگاڑ دیتی ہے۔ تھیٹر کی دلچسپ کہانی کو شائقین نے بے حد سراہا۔
اہم خبریں سے مزید