• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانڈھی، پرانے کپڑوں کی فیکٹری میں آگ، عمارت زمین بوس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں پرانے کپڑوں کی فیکٹری میں آگ لگنے سے فیکٹری کی عمارت زمین بوس ہوگئی ،آگ بجھانے کے دوران دو فائر فائٹر بھی زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لانڈھی ایکسپورٹ میں پرانے کپڑوں کی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر لی۔تین منزلہ فیکٹری کے تینوں منزلوں آگ بے قابو ہونے کے باعث کھڑکیوں سے نکلنے والے سیاہ دھویں کے بادلوں نے پورے علاقے کو اپنی لپٹ میں لے لیا ۔آگ کو تیسرے درجے کی آگ قرار دیکر شہر بھر سے فائر بریگیڈ کےعملے ،گاڑیوں ، اسنارکل اور واٹر باؤزر کو طلب کرلیا گیا جبکہ آگ پر قابو پانے میں ریسکیو 1122 کے فائر ٹینڈرز نے بھی حصہ لیا ۔
اہم خبریں سے مزید