• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات کا 60 کھرب AI ٹوکن پیدا کرنیکا منصوبہ، عالمی ذہانت کی فیکٹری بننے کا عزم

کراچی (نیوز ڈیسک) عرب امارات کا 60 کھرب AI ٹوکن پیدا کرنیکا منصوبہ، عالمی ذہانت کی فیکٹری بننے کا عزم، مصنوعی ذہانت کے ٹوکن کی پیداوار میں 60 فیصد عالمی حصے کا حصول، وزیر عمر ال اولما کا اعلان، اے آئی ٹوکن، مستقبل کی کرنسی جو فیصلے کرنے، پیداوار بڑھانے اور زندگی معیار بہتر بنانے میں معاون ہوگی۔ متحدہ عرب امارات عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت (AI) کی پیداوار میں 60کھرب ٹوکن پیدا کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، جو کہ عالمی پیداوار کا تقریباً 60 فیصد ہوگا۔ یہ مقصد ملک کے "عالمی ذہانت کا فیکٹری" بننے کے وژن کا حصہ ہے، جیسا کہ وزیر مملکت برائے مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل معیشت اور ریموٹ ورک ایپلیکیشنز، عمر ال اولما نے کہا۔ مصنوعی ذہانت کے ٹوکن بنیادی اکائی ہیں جو ڈیٹا جیسے کہ متن، تصاویر، آڈیو اور ویڈیوز کی پیمائش کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید