کراچی (نیوز ڈیسک) کیا AI امریکی معیشت کی 150 سالہ 2 فیصد ترقی کا رکاوٹ توڑ سکتا ہے؟کھربوں ڈالر سرمایہ کاری اس مفروضے پر مبنی ہے کہ AI امریکی و عالمی معیشت میں بڑی تبدیلی لائے گا۔ بلیک راک کا کہنا ہے امریکا کی ترقی 150 سال سے 2٪ کے آس پاس رہی، بڑی ٹیکنالوجیز بھی اسے نہ بدل سکیں، آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو پہلی ٹیکنالوجی سمجھا جا رہا ہے جو خود جدت کا عمل تیز کرسکتی ہے۔