لندن ( جنگ نیوز) ایم کیو ایم انٹر نیشنل نے اپنے کار کنوں کو ہدایت کی ہے وہ ملک کی سیاسی صورت حال پر نگاہ رکھتے ہوئے پارٹی کی ہدایت پر توجہ مرکوز رکھیں، رابطہ کمیٹی نے اوورسیزمیں موجود کارکنوں سے کہا ہے کہہ وہ مستقبل میں پاکستان جانے کےلئے تیار ہوجائیں،اسی طرح پاکستان میں موجود تحریک کےکارکنوں سے بھی کہتا ہوں کہ وہ بھی اس بات کیلئے تیاررہیں کہ جب انہیں مرکزکی جانب سے یہ کہا جائے کہ وہ آئین وقانون کے تحت فلا ں فلاں دن، فلاں مقام پر جمع ہوجائیں تووہ جمع ہوسکیں۔