• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نانگا پربت سر کرنے والے روسی کوہ پیما کی ماسکو میں پاکستانی سفیر سے ملاقات

اسلام آباد(صالح ظافر) پاکستان کے روس میں سفیر فیصل نیاز ترمذی نے دنیا کے معروف روسی کوہ پیما ڈینس اُروبکو کا جمعرات کے روز ماسکو کے پاکستان ہاؤس میں استقبال کیا۔ اُروبکو نے سفیر کو اپنی حالیہ کھیلوں کی کامیابی سے آگاہ کیا—نانگا پربت (8,125 میٹر) کی کامیاب سرکشی، جو انہوں نے 10 جولائی 2025کو ہسپانوی الپائن کوہ پیما مس ماریا خوسے کارڈیل فرنانڈیز کے ساتھ سر کی۔اُروبکو نے اس مہم کے دوران دیامیر کی ڈھلوان پر گزارے گئے اُن ’’جادوئی دنوں‘‘ کو محبت سے یاد کیا، جب وہ اسکردو کے قریب ایڈجسٹمنٹ کے بعد وہاں موجود تھے ڈینس اُروبکو نے سفیر کو روس کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایلبرس (5,642 میٹر) کی ڈھلوانوں کے دورے میں اپنے ساتھ چلنے کی دعوت دی، جسے سفیر نے شکر گزاری کے ساتھ قبول ۔
اہم خبریں سے مزید