اسلام آباد (رانا غلام قادر)وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، بلوچستان میں تعینات پولیس سروس گریڈ 20 کے افسر DIGاشفاق عالم تبدیل ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری ۔ تقرری کے منتظر سیکریٹریٹ گروپ گریڈ 20 کے افسر میر افضل خان جوائنٹ سیکریٹری نیشنل سیکورٹی ، اقصیٰ لیاقت ڈپٹی سیکرٹری مو سمیاتی تبدیلی ، وفاقی وزارت تعلیم کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر خان زیب کو تین سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر این ڈی ایم اے میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر، محکمہ تعلیم سندھ کے افسر علی بخش شر کو تین سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ا سسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ۔ نیپا پشاور نے پاکستان کسٹم سروس کے گریڈ18 کے افسر ساجد خان کی خدمات ایف بی آر کو واپس کردیں۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں تعینات وزارت بین الصو بائی رابطہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر حبیب الر حمن کے ڈیپوٹیشن میں ایک سال کی توسیع، اے جی آفس خیبر پختونخواہ کےاکائونٹس افسر محمد عارف حسین کی محکمہ تعلیم میں ڈیپوٹیشن پر تعیناتی میں دوسال کی توسیع ، محکمہ تعلیم آ زاد کشمیر کی سبجیکٹ سپیشلسٹ سمیرا بشیر کی ایف جی ای کینٹ اینڈگیریژن میں ڈیپوٹیشن پر تعیناتی میں دو سال کی توسیع کی گئی ۔ محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کی مس نزہت حسین کو تین سال کیلئے وفاقی نظامت تعلیمات اسلام آ باد میں تعینات کیا گیا ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےنوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔