اسلام آباد ( رانا غلام قادر)وفاقی حکومت کا قرضہ ایک سال میں 7866 ارب روپے بڑھ گیا، مرکزی حکومت کے قرضے اکتوبر2025 تک 76 ہزار 980 ارب روپے رہے، ستمبر کے مقابلے اکتوبر 2025کے ایک مہینےمیں مرکزی حکومت کا قرضہ375 ارب روپے بڑھ گیا۔ سٹیٹ بینک نے اکتوبر2025 تک وفاقی حکومت کے قرضوں کی رپورٹ جاری کردی، سٹیٹ بینک کی دستاویز کےمطابق مرکزی حکومت کےقرضےاکتوبر2025 تک76ہزار980ارب روپے رہے،اس میں مرکزی حکومت کےمقامی قرضےکاحصہ53 ہزار976ارب اورغیر ملکی قرضے کا حجم 23ہزار 4 ارب روپے رہا،دستاویز کےمطابق ستمبرکے مقابلے اکتوبر2025میں وفاقی حکومت کےقرضے میں 375 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا،مرکزی حکومت کےقرضےستمبر2025تک 76ہزار 605ارب روپے تھےجبکہ اکتوبر 2024 تک وفاقی حکومت کےمجموعی قرضوں کاحجم 69ہزار114ارب روپے تھا، دستاویز کے مطابق جون2025تک وفاقی حکومت کےقرضے77ہزار888ارب روپے تھے، اگر اکتوبر 2025 کےوفاقی حکومت کے قرضوں کا جون 2025 سےموازنہ کیاجائےتو یہ908 ارب روپےکی کمی ظاہر کرتا ہے۔