• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی ویزوں کے دھندوں میں ملوث ایجنٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

اسلام آباد( طاہر خلیل )جعلی ویزوں کے دھندوں میں ملوث ایجنٹ مافیا کیخلاف کریک ڈائون کا حکم،جعلی دستاویزات پر بیرون ممالک جانیوالے مسافروں کیخلاف شکنجہ سخت کرنے کیلئے متعدد  فیصلے،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک حسین کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں جعلی دستاویزات پر بیرون ممالک جانے والے مسافروں کے خلاف شکنجہ سخت کرنے کیلئے متعدد اہم فیصلے کئے گئے،اجلاس میں پروٹیکٹر کے اجراء کے نظام کو فول پروف بنانے کا فیصلہ کیا گیا، ‎مسافروں کی سہولت کیلئے امیگریشن سسٹم میں بھی اصلاحات لائی جائیں گی،وفاقی وزراء نے 7 روز میں حتمی سفارشات طلب کر لیں، اجلاس میں ‎جعلی ویزوں کے دھندوں میں ملوث عناصر اور ایجنٹ مافیا کیخلاف موثر کریک ڈاؤن کا حکم دیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ‎غیر قانونی امیگریشن روکنے کیلئے جنوری سے اسلام آباد میں اے آئی بیسڈ ایپ کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے،‎اے آئی ایپ کے ذریعے پہلے سے ہی علم ہو جائے گا کہ کون سفر کے قابل ہے اور کون نہیں، انہوں نے کہا کہ ‎ڈیپورٹ شدہ افراد کا پاسپورٹ منسوخ ہونے کے بعد انہیں دوبارہ ویزانہ ملنے کو یقینی بنائیں گے، ‎ یکساں انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس نیشنل پولیس بیورو سے جاری کیا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید