• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، سیشن جج ناصر جاوید رانا کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

اسلام آباد (عاصم جاوید) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف فیصلہ سنانے والے جج ناصر جاوید رانا کی تعیناتی اور کام سے روکنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔ عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصر جاوید رانا ڈیپوٹیشن پر اسلام آباد میں تعینات ہیں اور ان کا سروس ریکارڈ لاہور ہائیکورٹ کے پاس ہے، اس لئے یہ معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے تحریری فیصلے میں لکھا کہ پٹیشنر نے اپنی درخواست کے پیرا نمبر چار میں تسلیم کیا کہ پنجاب کی ماتحت عدلیہ نے محکمانہ کارروائی کے بعد جج ناصر جاوید رانا کو مس کنڈکٹ کے الزامات سے بری کیا جس کے بعد لاہور ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی نے انہیں بحال کر دیا تھا۔ اس اقدام کو نہ تو کہیں چیلنج کیا گیا اور نہ مجاز فورم نے اسے کالعدم قرار دیا اس لئے یہ فیصلہ حتمی صورت اختیار کر چکا ہے۔ اس عدالت کے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے "کو وارنٹو" کے اجرا کا جواز فراہم کرے۔
اہم خبریں سے مزید