• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکیہ کا پاکستان میں جنگی ڈرون اسمبلی فیسلٹی قائم کرنیکا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک) ترکیہ کا پاکستان میں جنگی ڈرون کی اسمبلی فیسلٹی قائم کرنے کا اعلان، طویل پرواز اور اسٹیلتھ ڈرونز اسمبل کیے جائیں گے، پاکستان کی دفاعی صلاحیت اورخطے میں اثر و رسوخ بڑھے گا۔بلومبرگ کی رپورٹ کےمطابق ترکیہ نے پاکستان میں جنگی ڈرونز کی اسمبلی فیسلٹی قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ یہ اقدام ترکی کی دفاعی صنعت کی عالمی برآمدات بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے، جس کے تحت اس سال دفاعی برآمدات میں 30 فیصد اضافہ ہوا اور ریکارڈ 7.5 ارب ڈالر تک پہنچا۔

اہم خبریں سے مزید