اسلام آباد (رانا غلام قادر) جونیئر بیو ر وکریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی (ڈی پی سی) کا اہم اجلاس 30 دسمبر کو طلب کر لیا ،اجلاس میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پولیس سروس آف پاکستان اور آفس مینجمنٹ گروپ کے افسران کی گریڈ17سے 18 میں ترقیوں سے متعلق کیسز کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ گریڈ 18سے 19 میں ترقیوں کیلئے ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 23 دسمبر کو ہوگا ۔ڈی پی سی اجلاس کی صدارت سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کریں گے جبکہ صوبوں کے سیکریٹری سروسز، ایڈیشنل انسپکٹر جنرلز آف پولیس اور متعلقہ جوائنٹ سیکرٹریز بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ اجلاس میں افسران کی سینیارٹی، کارکردگی رپورٹس اور قانونی تقاضوں کی روشنی میں ترقیوں کی منظوری دی جائے گی