• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماس حملے، سعودیہ، امریکا میں 7 اکتوبر سے پہلے اسرائیل کیلئے مفاہمت ہوگئی تھی، اسرائیلی اخبار کا دعویٰ

کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودیہ اور امریکہ نے 7 اکتوبر سے پہلے اسرائیل سے مطلوب مراعات طے کر لی تھیں، سعودیہ اور  امریکا میں 7اکتوبر سے پہلے اسرائیل کیلئے مفاہمت ہوگئی تھی۔ بائیڈن انتظامیہ اور ریاض نے 2023 کی گرمیوں میں فلسطینی حصے پر مشترکہ دستاویز تیار کی تھی۔ بلنکن دستاویز اسرائیل لے جانے کیلئے تیار تھے، حماس حملے نے نارملائزیشن عمل کو مکمل طور پر معطل کر دیا۔ ٹائمز آف اسرائیل کی تازہ رپورٹ کے مطابق امریکہ اور سعودی عرب نے اکتوبر 2023 میں حماس کے حملے سے عین قبل اسرائیل اور فلسطینیوں کے حوالے سے ایسی مراعات پر اتفاق کر لیا تھا جن کی بنیاد پر ریاض اسرائیل سے نارملائزیشن کے معاہدے کے لیے تیار ہو جاتا۔ بائیڈن انتظامیہ اور سعودی حکام نے 2023 کی گرمیوں میں ایک خفیہ دستاویز تیار کی تھی جس میں اسرائیل سے نسبتاََ معمولی رعایتوں جیسے ویسٹ بینک کے کچھ علاقوں کو Area C سے B اور B سے A میں منتقل کر کے فلسطینی اتھارٹی کے اختیار میں اضافہ کا مطالبہ شامل تھا۔ بلنکن یہ دستاویز اسرائیل لے جا کر مذاکرات کو آگے بڑھانے والے تھے، مگر 7 اکتوبر کے حملے نے تمام منصوبے بدل دیے، جس کے بعد واشنگٹن نے جنگِ غزہ کے خاتمے اور نارملائزیشن کی بحالی کی کوشش کی، مگر دونوں اہداف پورے نہ ہو سکے۔

اہم خبریں سے مزید