اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) " کسٹمز عہدیداروں کی ملک گیر ری شفلننگ" ایک دن میں FBRکے 18نو ٹیفیکیشن جاری ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (کسٹمز و ان لینڈ ریونیو) کے متعدد افسران نے چارج ری شیفلنگ اور تبادلوں کے احکامات کے تحت ملک بھر میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں جن میں سب سے پہلے بی ایس 20 کے ڈاکٹر کرم الٰہی شامل ہیں جنہوں نے ڈائریکٹر انٹیلی جنس اینڈ انویسٹیگیشن-ایف بی آر پشاور کا چارج 13 نومبر 2025 کو چھوڑ کر 15 نومبر کو کلیکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کا چارج سنبھالا، جبکہ بی ایس 20 کے عدیم خان نے 14 نومبر کو ڈائریکٹر جنرل آف ٹرانزٹ ٹریڈ کراچی کا چارج چھوڑ کر 19 نومبر کو ڈائریکٹر ہیڈکوارٹرز اینڈ ٹارگٹنگ، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس و رسک مینجمنٹ اسلام آباد کا چارج سنبھالا، اسی طرح بی ایس 20 کی سائرہ آغا نے 14 نومبر کو کلیکٹر کسٹمز سیالکوٹ کا چارج چھوڑ کر اسی روز کلیکٹر کسٹمز ایڈجیوڈیکیشن لاہور کا چارج لیا، بی ایس 20 کے محمد محسن رفیق نے 12نومبر کو ڈائریکٹر جنرل ٹرانزٹ ٹریڈ کراچی کا چارج چھوڑ کر چیف کلیکٹر (او پی ایس) آئی او سی او کراچی کا چارج سنبھالا، بی ایس 20 کی عظمت طاہرہ نے 20 نومبر کو ڈائریکٹر پوسٹ کلیرنس آڈٹ (سنٹرل) لاہور کا چارج چھوڑ کر کلیکٹر آئی او سی او لاہور کا عہدہ سنبھالا، بی ایس 20 کے نوید الٰہی نے 14 نومبر کو ڈائریکٹر ہیڈکوارٹرز اینڈ ٹارگٹنگ ڈی جی آئی اینڈ آر ایم اسلام آباد کا چارج چھوڑ کر 17 نومبر کو چیف کلیکٹر (او پی ایس) کسٹمز اپریزل پنجاب لاہور کی ذمہ داری سنبھالی، بی ایس 20 کے محمد رضا نے 14 نومبر کو کلیکٹر کسٹمز ایڈجیوڈیکیشن لاہور کا چارج چھوڑ کر 21 نومبر کو ڈائریکٹر جنرل آف ٹرانزٹ ٹریڈ کراچی کے عہدے کا چارج لیا جبکہ بی ایس 20 کے یوسف حیدر اورکزئی نے 12 نومبر کو ڈائریکٹر کراس بارڈر کرنسی موومنٹ (سی بی سی ایم) اسلام آباد کا چارج چھوڑ کر اسی روز ڈائریکٹر سی بی سی ایم، ڈی جی آئی اینڈ آر ایم اسلام آباد کا چارج سنبھال لیا۔ بی ایس 19 افسران میں پالوشہ سید نے 17 نومبر کو ایڈیشنل کلیکٹر ایڈجیوڈیکیشن فیصل آباد کا چارج چھوڑ کر 24 نومبر کو ایڈیشنل ڈائریکٹر کسٹمز ویلیوایشن لاہور کی ذمہ داری سنبھالی، بی ایس 19کے محمد طیب نے 17 نومبر کو ڈائریکٹر انٹرنل آڈٹ نارتھ اسلام آباد کا چارج چھوڑ کر 24 نومبر کو ایڈیشنل ڈائریکٹر پوسٹ کلیرنس و انٹرنل آڈٹ بلوچستان، کوئٹہ کا چارج لیا، بی ایس 19 کے ثاقب الرحمن نے 11نومبر کو پوسٹ کلیرنس آڈٹ سنٹرل لاہور کا چارج چھوڑ کر اسی روز پوسٹ کلیرنس و انٹرنل آڈٹ سنٹرل لاہور کا چارج سنبھالا، بی ایس 19کے آثر نوید نے 14نومبر کو پوسٹ کلیرنس آڈٹ نارتھ اسلام آباد کا چارج چھوڑ کر 17 نومبر کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ پشاور کا چارج سنبھالا، بی ایس 19 کی انصر انیس نے 17 نومبر کو ڈائریکٹر انٹرنل آڈٹ نارتھ اسلام آباد کا چارج چھوڑ کر اسی روز ایڈیشنل ڈائریکٹر پوسٹ کلیرنس و انٹرنل آڈٹ نارتھ اسلام آباد کا چارج لیا، بی ایس 19کے عمران افضل نے 12نومبر کو ڈائریکٹر انٹیلی جنس اینڈ انویسٹیگیشن کراچی کا چارج چھوڑ کر ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس کراچی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر کا چارج سنبھالا، بی ایس 19 کے محمد نعمان تشفین نے 12 نومبر کو پوسٹ کلیرنس آڈٹ ساؤتھ کراچی کا چارج چھوڑ کر پوسٹ کلیرنس و انٹرنل آڈٹ (ساؤتھ ایکسپورٹ) کراچی کا چارج سنبھالا، بی ایس 19 کے محمد افتاب نے بھی 12 نومبر کو پوسٹ کلیرنس آڈٹ ساؤتھ کراچی کا چارج چھوڑ کر پوسٹ کلیرنس و انٹرنل آڈٹ (ایسٹ) کراچی کی ذمہ داری سنبھالی، بی ایس 19 کے واجد زمان نے 12 نومبر کو سی بی سی ایم اسلام آباد کا چارج چھوڑ کر اسی روز ایڈیشنل ڈائریکٹر سی بی سی ایم ڈی جی آئی اینڈ آر ایم اسلام آباد کا چارج لیا جبکہ بی ایس 19 کے افضل احمد نے ڈائریکٹر (او پی ایس) پوسٹ کلیرنس آڈٹ ساؤتھ کراچی کا چارج چھوڑ کر ڈائریکٹر (او پی ایس) پوسٹ کلیرنس و انٹرنل آڈٹ ساؤتھ کراچی کا چارج سنبھال لیا۔ علاوہ ازیں ان لینڈ ریونیو سروس کے بی ایس 18 افسران حسن بن اظہار اور سعد علی حسن کے تبادلوں کے احکامات بھی جاری ہوئے جن کے تحت انہیں سیکنڈ سیکریٹری آئی آر آپریشنز، ایف بی آر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے جبکہ ایف بی آر ہیڈکوارٹرز کے چار اہلکار سید اسد حسین، راجہ محمد اشرف، لیاقت دین اور عبدالرؤف کو بی ایس 16 میں سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے اور انہیں سروس رولز کے تحت پروبیشن پر رکھا گیا ہے، ایف بی آر نے تمام نئے تعینات اور ترقی پانے والے افسران کی پیشہ ورانہ کارکردگی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔