• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈمنسٹریٹر ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کوئٹہ کی بزنس کمیونٹی سے ملاقات

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کوئٹہ کے ایڈمنسٹریٹر بریگیڈیر ندیم سرفراز نے کہا ہے کہ ڈی ایچ اے کوئٹہ محض ایک ہاؤسنگ اسکیم نہیں بلکہ یہ زندگی کی تمام تر سہولیات سے آراستہ ایک نیا شہر ہوگا جہاں لوگوں کورہائش ،صحت،تعلیم،کھیل اورصنعت و تجارت سمیت تمام تر سہولیات میسر آئیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے عہدیداران و ممبران کے ساتھ منعقدہ نشست میں کیا انہوں نے کہاکہ میرے لئے بلوچستان کی بزنس کمیونٹی سے ملاقات قابل فخر ہے ان ملاقاتوں کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گابزنس کمیونٹی کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ڈی ایچ اے آ کر عملی طور پر صورتحال کا جائزہ لیں ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے پیٹرن ان چیف غلام فاروق خلجی،یونائٹیڈ بزنس گروپ کے پیٹرن ان چیف ایس ایم تنویر ، ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ ،چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ کے صدر محمد ایوب مریانی،سینئر نائب صدر حاجی اختر کاکڑ ودیگر نے کہاکہ بزنس کمیونٹی کا 8رکنی گروپ حاجی محمد ایوب مریانی کی سربراہی میں ڈی ایچ اے سے رابطہ جاری رکھے گا ہم وہاں رہائشی ،صحت ،تعلیم ،کھیل ، صنعت و تجارت کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں گے آخر میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کی جانب سے ایڈمنسٹریٹر ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کوئٹہ کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔
کوئٹہ سے مزید