• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیسکو چیف نے گوادر میں 11kV کے دو نئے فیڈرز کا افتتاح کردیا

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو انجینئر یوسف شاہ خان نے دورہ گوادرمیں مکمل کردہ منصوبوں کے 2نئے 11kV فیڈرز کا باقاعدہ طورپرافتتاح کردیا اس موقع پرکیسکوکے فنانس ڈائریکٹر محسن احسان، سپرنٹنڈنگ انجینئر فاروق جھکرانی، ایکسیئن آپریشن ڈویژن حسین بخش، ایکسیئن آر ای ڈی کنسٹرکشن عزیز اللہ رند، ایکسیئن جی ایس او ایس ایس ایڈ ٹی ڈویژن گہرام گچکی بھی موجود تھے درایں اثناء چیف ایگزیکٹو آفیسرکیسکونے گوادرمیں ڈیپ سی پورٹ، گوادر ڈور اورجیوانی گرڈاسٹیشنوں کا دورہ کیا گرڈاسٹیشن کے مختلف سیکشن کامعائنہ کیا گوادر شہر میں مزید11kv کے 2فیڈروں پر ری کنڈکٹرنگ کاکام بھی مکمل کر لیاگیا ہے 132kvٹرانسمیشن لائنز اور گرڈاسٹیشنوں میں نئی تنصیبات اوربرقی آلات کی انسٹالیشن بھی کی جارہی ہےتاکہ برقی نظام کے استحکام کے ساتھ ساتھ صارفین کومکمل وولٹیج کے ساتھ بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایاجاسکے۔
کوئٹہ سے مزید